حیدرآباد۔10نومبر (اعتماد نیوز) اننت پورم کے رکن پارلیمنٹ جے سی دیواکر
ریڈی نے آج خود اپنے پارٹی کے صدر آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو
نائیڈو پر الزام لگایا کہ وہ خود مسائل کو خرید رہے ہیں۔ انہوں نے
کہا کہ
چندرا بابو نائیڈو کو چاہئے کہ وہ پہلے کسانوں کے قرضوں کو معاف کریں جسکے
بعد ہی پنشن کی رقم میں اضافہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ سکانوں کو ایک لاکھ
روپئے کا بھی انکے قرض میں معافی کی صورت میں انکے لئے کافی ہوجائیگا۔